ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات، ہماچل میں بی جے پی کی جیت کا کرناٹک انتخابات پر ہو گا اثر:مرلی دھر راؤ

گجرات، ہماچل میں بی جے پی کی جیت کا کرناٹک انتخابات پر ہو گا اثر:مرلی دھر راؤ

Tue, 19 Dec 2017 00:21:07    S.O. News Service

نئی دہلی،18؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بی جے پی نے کہا ہے کہ گجرات اور ہماچل پردیش کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی جیت سے ثابت ہو گیا ہے کہ سخت اقتصادی اصلاحات کے باوجود وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔پارٹی کے مطابق ان دونوں ریاستوں میں جیت کا کانگریس حکمراں کرناٹک کے انتخابات پر بھی براہ راست اثر ہوگاکرناٹک میں اگلے سال کے آغاز میں انتخابات ہونے ہیں۔کرناٹک میں بی جے پی کے انچارج مرلی دھر راؤ نے کہاکہ یہ انتخابات ملک کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ لوگ گجرات کے انتخابات کے نتائج کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ان انتخابات کااثر 2019میں ہونے والے عام انتخابات اور کرناٹک اسمبلی انتخابات میں براہ راست ہوگا۔راؤ نے کہا کہ ہماچل پردیش کے طور پر کانگریس پارٹی نے اپنے اقتدار والا ایک اور ریاست گنوا دیا ہے۔کانگریس ہار رہی ہے اور بی جے پی اپنا جلوہ بکھیررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرناٹک اب ایسا واحد ریاست ہے جہاں کانگریس برسراقتدار میں ہے۔ہم کانگریس سے یہ راجیہ بھی چھین لیں گے۔


Share: