نئی دہلی ،28؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)حکومت نے آج بتایا کہ ملک میں دسمبر 2017تک گجرات، ہریانہ، کیرل، اتراکھنڈ، سکم اور ہماچل پردیش کے تمام اضلاع کو صحرا میں قضائے حاجت مفت (او ڈی ایف )قرار دیا جا چکا ہے، جبکہ بہار کا ایک بھی ضلع اب تک او ڈی ایف نہیں قراردیا گیا ہے۔لوک سبھا میں پینے کے پانی اور حفظان صحت کے وزیر اوما بھارتی نے رویندر کمارجینا کے سوال کے جواب میں بتایا کہ 22 دسمبر 2017تک ملک کے کل 685اضلاع میں 260کو کھلے میں قضائے حاجت کرنے سے نجات مل چکی ہے جبکہ 425ضلع باقی ہیں۔وزیر نے اس سلسلے میں تفصیلات فراہم کی جس کے مطابق گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، کیرالہ، سکم اور اتراکھنڈ کے تمام اضلاع کو اوڈی ایف قراردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بہار کے کل 38اضلاع میں ایک بھی ضلع اب تک اوڈی ایف قرار دیا گیا ہے۔وہیں مغربی بنگال کے کل 22اضلاع میں 10کو اور اتر پردیش کے کل 75 اضلاع میں چھ کو اب تک اوڈی ایف قرار دیا گیا ہے۔