ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات کے انتخابات: د لت لیڈر جگنیش میوانی نے درج کی جیت 

گجرات کے انتخابات: د لت لیڈر جگنیش میوانی نے درج کی جیت 

Mon, 18 Dec 2017 23:47:36    S.O. News Service

احمد آباد، 18؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) گجرات اسمبلی انتخابات میں دلت لیڈر جگنیش میوانی نے بناس کانٹھا ضلع سے بڈگام اسمبلی نشست پر اپنے حریف وجے چکرورتی کو 19696 ووٹوں سے زبردست شکست دی ۔ کانگریس کی حمایت سے آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑ رہے جگنیش میوانی نے کل 95497ووٹ حاصل کیے ۔ وہیں وجے چکرورتی کو 75801 ووٹ ملے ۔ جیت کے بعد میوانی نے انتخابی مہم میں تعاون کرنے والے تمام غیر سرکاری تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا ۔ گجرات میں دلت تحریکات کا چہرہ بن چکے جگنیش میوانی نے سوشل میڈیا پر دعوی کیا تھا کہ انہوں نے نوجوانوں اور پسماندہ طبقات کے اصرار پر انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ۔ ریاستی بی جے پی حکومت کے ناقد کے طور پر سمجھے جانے والے میوانی گزشتہ برس گؤ دہشت گردوں کی طرف سے سات دلت نوجوانوں کی بے رحمانہ پٹائی کے بعدمشہور ہوئے تھے ۔


Share: