ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات میں گھماسان؛ 10 ایم ایل اے کے ساتھ بی جے پی کو چھوڑنے کیلئے نتن پٹیل تیار؛ ہاردک پٹیل نے کانگریس سے گفتگو کرنے کے لئے کیا مدعو

گجرات میں گھماسان؛ 10 ایم ایل اے کے ساتھ بی جے پی کو چھوڑنے کیلئے نتن پٹیل تیار؛ ہاردک پٹیل نے کانگریس سے گفتگو کرنے کے لئے کیا مدعو

Sun, 31 Dec 2017 00:24:41    S.O. News Service

احمد آباد،30؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) گجرات میں نائب وزیراعلی نتن پٹیل  کی ناراضگی کے درمیان ہاردک پٹیل نے انہیں کانگریس سے گفتگو کرنے کے لئے مدعو کیا ہے۔ہاردک نے کہا کہ اگر نتن پٹیل 10 ایم ایل اے کے ساتھ بی جے پی کو چھوڑنے کے لئے تیار ہیں تو وہ کانگریس سے ان کے بارے میں بات کر سکتے ہیں۔ ہاردک پٹیل نے کہا کہ اگر بی جے پی نے ان کا احترام نہیں کیا تو انہیں فوری طور پر پارٹی چھوڑ دینا چاہیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گجرات میں نائب وزیر اعلی نتن پٹیل وزارتوں کے حصول سے خوش نہیں ہیں، وہ وزارت خزانہ سے ناراض ہیں۔ جمعہ کو کابینہ کی پہلی میٹنگ میں بھی آنے سے انکار کر دیا تھا، بعد میں وزیر اعلی وجے روپانی ان کومنانے کے لئے گھر گئے، پھر بھی شام میں 5 بجے شروع ہونے والی میٹنگ میں رات 9بجے پہنچے۔تاہم اب تک نتن پٹیل اور گجرات بی جے پی کے کسی لیڈر نے اس معاملہ میں کوئی بیان نہیں دیا ہے، لیکن حکومت کے قیام کے چند دنوں بعد افواہیں گرم ہے۔ ذرائع کے مطابق نتن پٹیل نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ضمیر کوٹھیس پہنچانے کے معاملے میں استعفی بھی دے سکتے ہیں۔ اُدھر اُن کے کانگریس میں شامل ہونے کی صورت میں اُنہیں گجرات کا وزیراعلیٰ بنانے جانے کی پیشکش کئے جانے کی بھی خبریں موصول ہورہی ہیں۔


Share: