ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ، پارٹیوں کا مقدر ووٹرس کے ہاتھوں میں قید 

گجرات میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ، پارٹیوں کا مقدر ووٹرس کے ہاتھوں میں قید 

Sat, 09 Dec 2017 00:31:19    S.O. News Service

احمد آباد،8 دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گجرات میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے سوراشٹر اور جنوبی گجرات کی 89 سیٹوں پر پولنگ ہوگی۔ ان سیٹوں پرکل977 امیدوار اپنی انتخابی قسمت آزما رہے ہیں۔سخت مقابلے والے دوسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ 14 دسمبر کو ہوگی ۔ ان انتخابات کے ذریعے بی جے پی جہاں پانچویں بار اقتدار میں واپسی کی امید لگائے ہے، وہیں کانگریس اس الیکشن کو اپنا کھو ئی ہوئی بنیاد واپس حاصل کرنے کے زریں موقع کے طور پر دیکھ رہی ہے۔دونوں جماعتوں کی جانب سے کئے گئے طوفانی انتخابی مہم کی مدت ختم ہونے کے بعد ریاست کے ووٹر کل اپنے امیدوار کو منتخب کرنے کے لئے ووٹ کریں گے۔ کل جن سیٹوں پر انتخابات ہونے جا رہا ہے وہاں کل 2.12 کروڑ ووٹر ہیں۔ہفتہ کو ہونے والے اس مقابلہ میں نامی گرامی امیدواروں میں راجکوٹ (مغرب) سے لڑ رہے وزیر اعلی وجے روپانی ، کانگریس کے شکتی سنگھ گوہل (ما نڈوی) اور پریش دھنانی (امریلی ) ہیں۔پہلے مرحلے کے لئے ا نتخابی مہم کل شام ختم ہو ئی ، نریندر مودی او ر کانگریس کے نئے صدر راہل گاندھی کے درمیان انتخابی جنگ میں اسے اہم سمجھا جا رہا ہے۔کانگریس نے کل اپنے لیڈر منی شنکر ایر کو وزیر اعظم نریندر مودی پر ان کے بیان کے لئے معطل کر دیاہے ، ان کے بیان سے ووٹنگ کے ٹھیک پہلے تنازعہ پیدا ہو گیا تھا ۔ نیز ایودھیا تنازعہ راہل گاندھی کے مندروں میں پوجا کے لئے جانے جیسے مسائل بی جے پی لیڈروں کی جانب سے اٹھانے کی وجہ سے سیا سی فضا میں رہ رہ کر طوفان اٹھتا رہا۔مودی کے آبائی ریاست میں راہل گاندھی کانگریس کے حق میں زوردار مہم چلا رہے ہیں۔مودی نے تقریبا 15 ریلیوں میں شرکت کی وہیں راہل گاندھی نے سوراشٹر اور جنوبی گجرات میں سات دن سے زیادہ گزارتے ہوئے کئی ریلیوں سے خطاب کیا۔بھگوا پارٹی کے اہم انتخابی پالیسی ساز اور بی جے پی کے ماسٹر مائنڈ امت شاہ نے بھی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے خاص طور پر کانگریس اور اس کے لیڈروں پر نشانہ لگایا۔بی جے پی نے مرکزی وزراء ارون جیٹلی، راجناتھ سنگھ، نرملا سیتا رمن کے علاوہ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، راجستھان کی وزیر اعلی وسندھرا راجے اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کو بھی انتخابی مہم میں اتارا گیا ۔ کانگریس کی طرف سے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور پی چدمبرم، جیوتی رادتیہ سندھیا اور سچن پائلٹ جیسے اہم لیڈروں نے ووٹروں کے سامنے اپنی پارٹی کا واضح موقف رکھا۔ واضح ہو کہ دوسرے مرحلے میں شمالی اور وسطی گجرات کی 93 سیٹوں پر ووٹنگ ہو گی ، ووٹوں کی گنتی 18 دسمبر کو ہے ۔ 


Share: