احمد آباد ،30؍دسمبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )گجرات میں وجے روپانی حکومت میں سب کچھ ٹھیک نظر نہیں آتا۔خبر ہے کہ تین اہم وزارت نہ ملنے سے ناراض نائب وزیر اعلی نتن پٹیل نے اب تک اپنا عہدہ نہیں سنبھالا ہے۔پچھلی حکومت میں ان کے پاس خزانہ، شہری ترقی، صنعت اور آمدنی وزارت تھی لیکن اس بار وزارت خزانہ سوربھ پٹیل کو دے دیا گیا ہے۔نتن پٹیل جمعرات کو ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں دیر سے پہنچے تھے۔خبر کے مطابق ناراض نتن پٹیل کو منانے خود وزیر اعلی وجے روپانی گئے تھے جس کے بعد وہ 5 بجے شروع ہونے والی میٹنگ میں رات نو بجے آئے۔ذرائع کے مطابق نتن پٹیل نے کہا ہے کہ اگر انہیں وزارت خزانہ نہیں دیا گیا تو وہ خود اعتمادی کو ٹھیس پہنچنے کے نام پر استعفیٰ بھی دے سکتے ہیں۔ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق جمعرات کو شام پانچ بجے کابینہ کے اجلاس شروع ہونے تھے تمام وزیر وقت سے پہنچ گئے تھے لیکن وجے روپانی اور نتن پٹیل 9بجے اجلاس میں پہنچے۔نتن پٹیل کو منانے کے لئے وجے روپانی کے گھر پر میٹنگ ہوئی جس میں وزیر اعلی، نتن پٹیل اور جیتو واگھانی موجود تھے۔نتن پٹیل کی جگہ وزارت خزانہ سوربھ پٹیل کو دے دیا گیا ہے۔اسی سے نتن ناراض بتائے جا رہے ہیں۔بتا دیں کہ وزارت خزانہ پچھلی آنندی بین پٹیل اور وجے روپانی کی حکومت میں نتن پٹیل کے پاس تھا۔پی ڈبلیوڈی صحت اور خاندانی بہبود، صحت تعلیم، نرمدا، کلپسر اور پاٹنگر منصوبہ وزارت دئیے گئے ہیں۔آخر میں نتن پٹیل کو مناکر کابینہ میٹنگ میں لایا گیا۔غور طلب ہے حال ہی میں ہوئے گجرات انتخابات میں بی جے پی نے 99 سیٹیں جیتی تھیں اور کانگریس کو 80 سیٹوں سے اکتفا کرنا پڑا تھا۔جیت کے بعد بی جے پی نے وجے روپانی کو وزیر اعلی اور نتن پٹیل کو نائب وزیر اعلی منتخب کیا تھا۔