ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات میں اپنے 43ممبران اسمبلیوں کو وفاداری کا انعام دے گی کانگریس

گجرات میں اپنے 43ممبران اسمبلیوں کو وفاداری کا انعام دے گی کانگریس

Mon, 06 Nov 2017 10:04:03    S.O. News Service

نئی دہلی ،05؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گجرات میں کانگریس اپنے 43 ممبران اسمبلیوں کو ان کی وفاداری کا انعام دینے جارہی ہے ۔ گجرات انتخابات کے پیش نظر کانگریس نے ان 43 امیدواروں کو دوبارہ ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ، جنہوں نے اس وقت بھی کانگریس کا ہاتھ نہیں چھوڑا تھا جب ایک کے بعد ایک ممبر اسمبلی استعفی دے کر جارہے تھے۔کانگریس کے سینئر لیڈر احمد پٹیل نے راجیہ سبھا انتخابات میں بی جے پی امیدوار کو کراری شکست دی تھی ۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے مضبوط ممبران اسمبلی ہیں جو ہر قسم کے آفر کے بعد بھی ٹس سے مس نہیں ہوئے ۔ ایسے مضبوط ممبران کو ان کی ایمانداری کا انعام دیا جائے گا۔خیال رہے کہ گجرا ت میں 2012 میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو 57 اور بی جے پی کو 119 سیٹیں ملی تھیں ۔ موجودہ حالت میں کانگریس کے پاس صرف 43 ممبران اسمبلی ہی بچے ہیں ۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلی کمان نے ایسے 80 ناموں کو فائنل کرلیا ہے ، جنہیں دوبارہ ٹکٹ دیا جاسکتا ہے ۔ فی الحال ان ناموں پر غور و خوض کیا جارہا ہے۔نئے امیدواروں کے انتخاب میں کانگریس پاٹیدار انامت آندولن سمیتی کے ہاردک پٹیل اور دلت کارکن جگنیش میوانی جیسے سماجی لیڈروں سے بھی صلاح و مشورہ لینے پر غور کررہی ہے ۔ جبکہ الپیش ٹھاکر نے پہلے ہی کانگریس کا ہاتھ تھام لیا ہے۔


Share: