ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات انتخابات: ووٹ ڈالنے کے بعدمودی کا روڈ شو ، کانگریس بنام بی جے پی جنگ 

گجرات انتخابات: ووٹ ڈالنے کے بعدمودی کا روڈ شو ، کانگریس بنام بی جے پی جنگ 

Thu, 14 Dec 2017 20:09:52    S.O. News Service

نئی دہلی،14؍ دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس نے احمد آباد میں وزیر اعظم نریندر مودی کے سابرمتی نشست پر ایک سکول میں قائم ایک پولنگ بوتھ کے باہر اپنی سرکاری کار میں کھڑے ہوکر لوگوں سے ملاقات کی ہے جس پر کانگریس نے سوالیہ نشان لگایا ہے ، کانگریس کا کہنا ہے یہ ایک روڈ شوتھا ؛لیکن اس روڈ شو کو الیکشن کمیشن نے نہیں دیکھا کیا یہ دوہرا معیار نہیں ہے ؟ کانگریس کے ترجمان رندیٹ سریج والا نے ٹوئٹ کیا ہم بی جے پی کے حسب ایماء و خواہش ایک مرید کی طرح خدمت بجالانے والے الیکشن کمیشن کے دوہر ے معیار اور جانبداری کا انکشاف کریں گے ۔ مودی نے روڈ شو کیا اورتماش بین و زرخرید ایجنسیوں نے علی الاعلان آئین کی خلاف ورزی کرکے دھجیاں بکھیر دیں۔انہوں نے سخت لفظوں میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیاالیکشن کمیشن اپنی تمام آئینی ذمہ داریوں کو یک قلم فراموش کرکے مودی کے نجی سیکرٹری کی طرح اپنے مفروضہ خدمات بجا لارہا ہے ۔ سر یج والا نے کہا کہ گجرات اسمبلی کے انتخابات میں ووٹنگ کے بعد مودی کا روڈشو ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی نقل و حمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے اپنی شکست قبول کرلی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج جب ہم نے کمیشن سے اپنی شکایات کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے جواباً کہا کہ 5بجے کے بعد جواب دیں گے ۔ا سی وقت اشوک گہلوت نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ انتخابی کمیشن نے پی ایم کے دباؤ کے تحت مکمل طور پر کام کیا ہے۔ اشوک گہلوت نے بھی اعادہ کیا کہ وزیراعظم نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔کانگریس نے کہا کہ انتخابی کمیشن نے ہمارے شکایات سے نظریں چرالی ہیں اور فکی کے پروگرام پر بھی کوئی کاروائی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کمیشن میں کچھ حیا اورشرم باقی ہے تو علی الفور اس پر کاروائی کرے ۔ واضح ہو کہ مودی نے سابرمتی کے اسکول میں قائم پولنگ بوتھ میں ووٹ دیا ہے۔ وزیراعظم نے پولنگ بوتھ پرلائن میں کھڑے ہوکر اپنی باری کا انتظار کیا۔ ہائی اسکول میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد مودی نے اپنی انگلی میں لگی سیاہی کو سیکڑوں حامیوں کو دکھیایا وہاں موجود حامی ’’ مودی مودی ‘‘ چلا رہے تھے ۔ ووٹ ڈالنے کے بعد وزیراعظم نے پولنگ کے بوتھ سے چند فٹ دور سڑک کے دونوں کنارے کھڑے لوگوں کو مبارکباد دی۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی گاڑی کے پائیدان میں کھڑے ہوکر بھیڑ کا ہاتھ ہلا کر استقبال کیا پھر وہ ممبئی میں منعقد ہونے والے ایک سرکاری تقریب میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئے ۔


Share: