ممبئی،18؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شیوسینا نے آج کہا کہ گجرات کی عوام بی جے پی سے خوش نہیں ہے۔شیوسینا کے رہنما سنجے راوت نے کہاکہ ترقی کے گجرات ماڈل کا حوالہ دیتے ہوئے ہم (بی جے پی) ملک میں اقتدار میں آئی ہے۔اگر گجرات میں عوام بی جے پی سے خوش نہیں ہے تو ان کے نفسیات کوسمجھیں کہ ملک میں لوگ کیا محسوس کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کو گجرات کے لوگوں کے نفسیات اور ان کے خوش نہ ہونے کی وجہ کو سمجھنا چاہئےأراجیہ سبھا رکن نے دعوی کیا کہ چاہے وہ سیکورٹی کا معاملہ ہو یا، کشمیر، پاکستان، نوٹ بندی، بے روزگاری یا کسان خودکشی کا مسئلہ ہو، نریندر مودی کی حکومت نے کسی بھی معاملے پر کامیابی نہیں ہوپائی ہے۔راوت کا یہ تبصرہ شیوسینا کی طرف سے کانگریس صدر راہل گاندھی کی تعریف کرنے کے بعد آیا ہے۔شیوسینا نے راہل کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نتائج کی پرواہ کئے بغیر گجرات میں انتخابی جنگ لڑ رہے تھے اور یہی اعتماد راہل کو آگے لے جائے گا۔ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی پارٹی نے کہا کہ امیٹھی سے ممبر پارلیمنٹ 47 سالہ راہل گاندھی نے انتہائی نازک موڑ پر سب سے پرانی پارٹی کا باگ ڈور سنبھالا ہے۔