ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات الیکشن :پہلے مرحلے میں 65 فیصد سے زیادہ پولنگ 

گجرات الیکشن :پہلے مرحلے میں 65 فیصد سے زیادہ پولنگ 

Sun, 10 Dec 2017 12:12:01    S.O. News Service

گاندھی نگر9دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گجرات اسمبلی کے لئے پہلے مرحلے میں جنوبی اور سوراشٹر۔کچھ علاقے کے انیس اضلاع کی 89سیٹوں پر آج پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد بھی کئی بوتھ پر ووٹروں کی قطاریں لگی تھیں اور ضابطہ کے مطابق ان کے ووٹ ڈالنے کے بعد ہی ای وی ایم مشینوں کو سیل کیا جائے گا۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق65فیصد سے زیادہ پولنگ کا اندازہ ہے۔کانگریس کی طرف سے پوربندر میں تین بوتھوں پر ای وی ایم کے بلیو ٹوتھ سے منسلک ہونے کی شکایت پر جانچ کے بعد پایا گیا کہ ایک امیدوار کے پولنگ ایجنٹ کے پاس موجود فون کے بلیو ٹوتھ کھلا رہنے کی وجہ سے یہ گڑبڑی ہوئی۔ آمود حلقہ میں ایک ووٹر نے اس کا ووٹ دوسرے امیدوار کے حق میں جانے کی شکایت کی۔


Share: