ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات اسمبلی الیکشن کے آخری مرحلہ کی ووٹنگ

گجرات اسمبلی الیکشن کے آخری مرحلہ کی ووٹنگ

Thu, 14 Dec 2017 11:22:45    S.O. News Service

گاندھی نگر،13؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)طویل سیاسی جنگ کے بعدوزیراعظم نریندر مودی اور راہل گاندھی کیلئے وقار کی لڑائی کے ساتھ ہی برسراقتدار بی جے پی اوراپوزیشن پارٹی کانگریس کے لیے ’کرویا مروکی لڑائی‘اور 2019کے لوک سبھا انتخابات کا ’سیمی فائنل‘تک قرار دئے جارہے گجرات اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے میں ریاست کے شمالی اور وسطی علاقے کے 14اضلاع کی93سیٹوں پر سخت سکیورٹی کے درمیان ووٹنگ ہوگی۔مسٹر مودی خود کل احمدآبادکے رنپ علاقے میں نشان ودیالے بوتھ پرووٹ ڈالیں گے جب کہ سابق نائب وزیراعظم لال کرشن ایڈوانی شاہ پورکے ہندی اسکول ،وزیرخزانہ ارون جیٹلی ویجل پوراوربی جے پی صدر امت شاہ ناران پورا میں ووٹ ڈالیں گے۔جن سیٹوں پر کل ووٹنگ ہوگی ان میں سے 2012 کے پچھلے الیکشن میں برسر اقتدار بی جے پی نے 52،کانگریس نے 39اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور آزادنے ایک ایک سیٹ جیتی تھی۔


Share: