ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گبون میں الیکشن، اپوزیشن رہنما نے کامیابی کا دعویٰ کر دیا

گبون میں الیکشن، اپوزیشن رہنما نے کامیابی کا دعویٰ کر دیا

Tue, 30 Aug 2016 11:56:55    S.O. News Service

جوہانسبرگ،29؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)افریقی ملک گبون کے مرکزی اپوزیشن رہنما ژاں پِنگ نے دعویٰ کر دیا ہے کہ ویک اینڈ پر منعقد ہوئے صدارتی الیکشن میں انہوں نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ تاہم صدر علی بانگو کے حامیوں کا کہنا ہے کہ سرکاری طور پر باضابطہ اعلان سے قبل پِنگ کا یہ دعویٰ غیر قانونی اور خطرناک ہے۔ گبونصدارتی الیکشن کے حتمی نتائج کا اعلان منگل تک متوقع ہے۔ یہاں سن دو ہزار نو کے متنازعہ انتخابات کے بعد بھی تشدد کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔


Share: