بھٹکل 3؍اکتوبر ( ایس او نیوز) ۲/اکتوبر کو گاندھی جینتی کے موقع پر دی نیو انگلش پی یو کالج میں خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔" موجودہ دور میں گاندھی کے اصولوں کی اہمیت"کے موضوع پر طلبہ کے ذریعے ایک مذاکرہ ہوا۔
اس پروگرام کی صدارت کالج کی طالبہ پریانکا شیرور نے کی جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر طالبہ ارچنا ہیبّار نے نشست سنبھالی۔ گاندھی جی کی زندگی کے حالات اور ان کے پیغام کے سلسلے میں طالبہ میگھنا بھنڈاری نے خطاب کیا۔ طالب علم شانتا کرشنا بھٹ نے حاضرین کا استقبال کیا۔ نیشا چتراپور نے سب کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپال ویریندرا وی شانبھاگ اور کالج کے عملے سے وابستہ افراد موجود تھے۔
مذاکرے کے بعد تمام طلبہ اور بشمول پرنسپال تمام عملے نے کالج کے احاطے میں صفائی مہم چلاتے ہوئے جھاڑجھنکار اور کوڑا کرکٹ ہٹانے کا کام انجام دیا۔