ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گائے کوقومی جانورقراردینے راجستھان جج کی سفارش؛ گؤکشی پرعمرقیدکی سزا کا بھی مشورہ

گائے کوقومی جانورقراردینے راجستھان جج کی سفارش؛ گؤکشی پرعمرقیدکی سزا کا بھی مشورہ

Thu, 01 Jun 2017 11:52:06    S.O. News Service

جے پور،31؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)راجستھان ہائی کورٹ کے ایک جج نے آج  گائے کو قومی جانور قرار دینے کی سفارش کی۔انہوں نے گؤکشی پر10سال کی قید کی سزا کو بڑھا کرعمر قید کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ جج نے ہگونیا گوشالا مسئلے پر فیصلہ سناتے ہوئے حکومت کومذکورہ تجاویزپیش کردیں۔

جسٹس مہیش چندر شرما نے کہا کہ راجستھان کے سب سے سینئر نوکر شاہ چیف سکریٹری کو ان سفارش پر مرکز سے اپیل کرناچاہئے۔آج ہی ریٹائرڈ ہوئے جسٹس شرما نے کہا کہ نیپال ایک ہندو راشٹریہ ہے اور اس نے گائے کو اپنا قومی جانورکااعلان کیاہے۔ریاستی حکومت سے امید ہے کہ  اس ملک میں بھی گائے کو یہ قانون ملے گا۔

دراصل جے پور کے قریب واقع ہگونیاگؤشالا کے لچر انتظام کے خلاف ایک عرضی دائر کی گئی تھی۔اس میں اس گؤشالا کی حالت زار پر سوال اٹھائے گئے تھے۔وہاں کی بدانتظامی کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے مذکورہ تبصرے کیے۔جسٹس مہیش چندر شرما نے کہا کہ میں ہمیشہ سے مذہبی ہوں۔ساتویں کلاس سے شنکر کا عقیدت مندہوں۔یہ میرا ضمیرہے جسے میں نے اس فیصلے کی طرف سے ظاہرکیاہے۔سفارش، جبر نہیں ہے، لیکن روح کی آواز ہے جو حکومت پر بائنڈنگ ہوتی ہے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل گل نے کہاکہ عدالت نے ہدایات جاری نہیں کی ہیں۔کورٹ نے اپنا احساس ظاہرکیاہے۔حکومت اسے مثبت طورپرلیتی ہے۔ہم اس کی جانچ کریں گے اور دیکھیں گے کہ کیا لاگو کیا جا سکتا ہے۔


Share: