کیلی فورنیا، 11؍جنوری (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) کیلی فورنیامیں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں ہلاک افراد کی تعداد 17 ہوگئی، لاپتہ ہونیو الے 24افراد کی تلاش جاری ہے جبکہ طوفانی بارشوں کے بعد بڑے بڑے پتھر اور کیچڑ کا سیلاب آیا، جس سے 100گھر تباہ ہوگئے ہیں۔کیلی فورنیا میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ا?ئی ا?فت سے نمٹنے کی کوششیں جاری ہیں، کمر جتنی اونچائی تک پھیلی دلدل میں تربیت یافتہ کتوں اور مشینوں کی مدد سیلاپتہ ہونے والے 2 درجن کے قریب افراد کی تلاش کی جارہی ہے۔ریسکیو اہلکاروں نے14 سال کی ایک لڑکی کو بچالیا، جو سر سے پاو?ں تک کیچڑ میں لت پت تھی جبکہ بارشوں کے بعد مٹی کے تودے اور کیچڑ کا سیلاب اپنے راستے میں ا?نے والی ہر شہہ بہالے گئے۔طوفانی بارشوں کے باعث درخت اکھڑگئے، کئی عمارتیں تباہ و برباد ہوگئیں جبکہ تباہی کا شکار سینٹ ا باربیرا کا ؤنٹی میں امریکی صدر ورنلڈ ریگن، مائیکل جیکسن، اور چارلی چپلن سمیت اشرافیہ کی جائیدادیں اور تاریخی ہوٹل ہیں جنہیں شدید نقصان پہنچا ہے۔معروف شوبز شخصیت اوپر ونفری نے سوشل میڈیا پر اپنے گھر میں ہوئی تباہی کی تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے گھر اور ارد گرد گھٹنوں گھٹنوں تک کیچڑ پھیلی ہوئی ہے۔