ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیرالہ میں ملیالم لازمی قرار دینے کے خلاف کنڑا رکھشنا ویدیکے کی اُڈپی سے "کاسرگوڈچلی ریالی"

کیرالہ میں ملیالم لازمی قرار دینے کے خلاف کنڑا رکھشنا ویدیکے کی اُڈپی سے "کاسرگوڈچلی ریالی"

Thu, 08 Jun 2017 18:29:44    S.O. News Service

اڈپی8؍جون (ایس او نیوز) کنڑازبان کی حمایتی تنظیموں نے کنڑا رکھشنا ویدیکے کے پرچم تلے  کیرالہ کے اسکولوں میں ملیالم زبان لازمی قرار دینے کے خلاف کنڑا رکھشنا ویدیکے نے "کاسرگوڈچلی ریالی" کا اہتمام کیا اور کرناٹکا کیرالہ بارڈر پر طاقت کے زور پر بند لگادیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق کاسرگوڈ کی سرحد پر احتجاجی دھرنے کے وجہ سے ٹریفک پوری طرح رک گئی۔پولیس نے اس موقع پر کنڑا رکھشنا ویدیکے کے لیڈر پروین کمار شیٹی، سا، را، گووند اور کنڑا حمایتی واٹال ناگراج کو گرفتار کیا۔

اڈپی سے شروع ہونے والی کاسرگوڈ چلو ریالی پڈوبدری، منگلورواور تلپاڈی سے ہوتی ہوئی کاسرگوڈکے قریب پہنچی ہے جہاں سے کیرالہ کے حدود میں داخل ہونے کا منصوبہ بنایاگیا ہے۔ 


Share: