کیرالہ 22 ستمبر(ایجنسی) محبت میں بے وفائی پر کیرالہ میں لڑکی نے نوجوان کے جسم کا نازک حصہ یعنی پرائیوٹ پارٹ کاٹ دیا۔ یہ واقعہ ضلع ملاپورم میں پیش آیا۔ مقامی نوجوان ارشد اوراور ایک لڑکی ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔ کچھ دنوں سے ارشد لڑکی کو نظرانداز کررہا تھا۔ اس دوران لڑکی کو پتہ چلا کہ اس کا عاشق دوسری لڑکی سے شادی کا خواہشمند ہے اور اس کے لئے تیاریاں بھی جاری ہیں۔ لڑکی نے کل منصوبہ بند طریقہ سے نوجوان کو کوٹی پورم کی ایک لاج بلایا۔ لڑکی پہلے ہی سے تیزدھار خنجر لئے وہاں پہنچی تھی۔ ان دونوں میں شادی کے مسئلہ کو لے کر جھگڑا ہوا نوجوان نے شادی سے انکار کردیا جس کے بعد برہم لڑکی نے نوجوان کے جسم کا نازک حصہ خنجر سے کاٹ دیا۔ نوجوان کو زخمی حالت میں علاج کے لئے کوزی کوڈ کے خانگی ہسپتال میں بھرتی کروادیا گیا ہے اور پولیس نے لڑکی کو حراست میں لے لیا۔