بھدوہی10اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)لکھنؤ میں پارٹی سربراہ مایاوتی کے جلسہ عام میں شرکت کے بعد بی ایس پی کارکنوں کو لے کر مرزاپور واپس آ رہا ٹرک آج علی الصبح ایک کھڑے ٹرک سے جا ٹکرایا جس سے ایک شخص کی موت ہو گئی اور 11 خواتین سمیت 30 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ مرزا پورضلع کے مختلف علاقوں سے کل 35 بی ایس پی کارکن لکھنؤ جلسہ عام میں شرکت کرنے گئے تھے، وہاں سے آج لوٹتے وقت صبح ساڑھے پانچ بجے ضلع کے اونج تھانہ کے صوفی نگر کے قریب ان کی گاڑی ایک کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی۔انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں مرزاپور ضلع کے لال گنج گاؤں کے سابق پردھان 70سالہ حوصلہ پرسادکی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی اور 11 خواتین سمیت 30 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان میں سے پانچ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔