کولمبیا30؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)کولمبیا حکومت اور فارک باغیوں کے مابین سیز فائر معاہدے پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔ یوں دنیا کی سب سے پرانی ایک باغی تحریک کا خاتمہ بھی ہو گیا ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ عالمی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے اس ڈیل پرعملدرآمدشروع ہوا۔کولمبیا کی حکومت اور باغیوں کے نمائندوں کے مابین چار سال کے طویل مذاکرات کے بعد اس ڈیل پراتفاق ہواتھا۔فارک باغیوں کی گزشتہ باون سالہ بغاوت کے خاتمے کے لیے حتمی ڈیل آئندہ ماہ متوقع ہے۔