کنداپور11؍دسمبر(ایس او نیوز)اسکوٹر اور آٹو رکشہ کے بیچ تصادم کے نتیجے میں اسکوٹر سوار ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔کہاجاتا ہے کہ جب آٹو رکشہ اسکوٹر سوار سے ٹکرایا تو اسکوٹر سوار اچھل کر سڑک پر گرگیا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
موقع پر موجود لوگوں نے زخمی اسکوٹر سوار کو ہیبری کے اسپتال میں منتقل کرنے کی کوشش کی،لیکن بہت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے وہ راستے میں ہی فوت ہوگیا۔ دوسری طرف آٹو رکشہ ڈرائیور کے ہاتھ میں کافی چوٹ آئی ہے اور آٹو میں موجود ایک مسافر کا پیر زخمی ہوا ہے۔جس کی جگہ یہ حادثہ پیش آیا وہ ایک تنگ سڑک تھی اس وجہ سے کافی دیر تک یہاں پر گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر رہی۔ آماسے بیل پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں کو بیچ سڑک سے ہٹا کرٹریفک بحال کردی۔