ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور کے قریب مرونتے میں تیز رفتار ایمبولنس راہ گیرسے ٹکراگئی؛ فرار ہونے کی کوشش ناکام؛ راہ گیر شدید زخمی

کنداپور کے قریب مرونتے میں تیز رفتار ایمبولنس راہ گیرسے ٹکراگئی؛ فرار ہونے کی کوشش ناکام؛ راہ گیر شدید زخمی

Fri, 05 Jan 2018 14:35:12    S.O. News Service

کنداپور5/جنوری(ایس او نیوز) کنداپور تعلقہ کے مرونتے نیشنل ہائی وے پر ایک تیز رفتار ایمبولنس نے ایک راہ گیر کو ٹکرمار دی، جس کے نتیجے میں راہگیر شدید زخمی ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایمبولینس  راہ گیر کو ٹکر مارنے کے بعد موقع پر سے فرار ہوگئی، مگر فرار ہوتے دیکھ کر کچھ لوگوں  نے آگے  ناگور میں  واقعے کی خبر دی، جہاں عوام نے ایمبولنس کو زبردستی روک دیا ۔

زخمی راہ گیر کی شناخت  چکمنگلور کے رہنے والے  ناگنّا (45) کی حیثیت سے کی گئی ہے جو مرونتے میں ایک چھوٹے سے ٹینٹ میں رہتا تھا اور مچھلیاں پکڑ کر فروخت کرتا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ ناگنّا سڑک پارکررہا تھا، جس کے دوران ماروتی ایمبولنس اس سے ٹکراگئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ٹکر لگتے ہی ناگنّا روڈ پر گر پڑا، ایمبولینس ڈرائیور نے سمجھا کہ وہ موقع پر ہی ہلاک ہوچکا ہے، اس لئے  ڈر کر فرار ہونے کی کوشش کی مگر ناگور کے عوام نے اسے پکڑ کر گنگولی پولس کے حوالے کردیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ابراہیم ایم ایچ اپنی  گنگولی 24X7 جیورکھشک ایمبولنس لے کر موقع پر پہنچ گئے اوراپنے دو ساتھیوں اکھشے کھاروی اور محمد ابرار کی مدد سے  زخمی کو فوری طور پر پہلے کنداپور، پھر بعد میں اُڈپی اسپتال منتقل کیا۔ ناگنّا  کے سر پر شدید چوٹ لگی ہے اور اُس کی حالت نہایت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

گنگولی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔


Share: