کمٹہ ،6 / اپریل (ایس او نیوز) جنتا دل ایس لیڈر سورج نائک سونی اور بی جے پی ایم ایل اے دینکر شیٹی جو گزشتہ اسمبلی الیکشن تک ایک دوسرے کے کٹر مخالف تھے اب بی جے پی - جنتا دل ایس کے اتحاد کی وجہ سے ایک ساتھ ایک ہی اسٹیج پر بیٹھنے کے لئے مجبور ہو گئے ۔
پچھلے کئی دنوں سے یہ خبر گشت کر رہی تھی کہ سورج نائک سونی جنتا دل ایس سے الگ ہو کر کانگریس کا ہاتھ تھامنے والے ہیں ۔ مگر وشویشورا ہیگڑے کاگیری کی تشہیری مہم سے متعلقہ اجلاس میں سونی نے دینکر شیٹی کے ساتھ بیٹھتے ہوئے اور کاگیری کے لئے مشترکہ مہم چلانے کا سگنل دیتے ہوئے کانگریس میں شمولیت کے امکانات کو ختم کر دیا ہے ۔
سیاسی طور پر کمٹہ حلقے میں ان دونوں سیاسی مخالفین کے متحد ہونے پر بی جے پی امیدوار کاگیری کو الیکشن میں فائدہ پہنچنے کی توقع کی جا رہی ہے ۔