ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ سے بھٹکل لوٹنے کے دوران ماروتی اومنی میں اچانک بھڑک اُٹھی آگ؛ ماروتی جل کر خاک

کمٹہ سے بھٹکل لوٹنے کے دوران ماروتی اومنی میں اچانک بھڑک اُٹھی آگ؛ ماروتی جل کر خاک

Fri, 08 Dec 2017 20:36:58    S.O. News Service

بھٹکل 8/ڈسمبر (ایس او نیوز)   کمٹہ سے بھٹکل لوٹنے کے دوران ایک ماروتی اومنی کو اچانک آگ لگ جانے سے  اومنی پر موجود لوگ بال بال بچ گئے، البتہ اومنی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔ واقعہ بھٹکل تعلقہ کے گلمی کے قریب جمعہ کی شام کو پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ راجو مادیو اچاری  اپنی اومنی پر ایک مریض کو جانچ کے لئے کمٹہ اسپتال لے گیا تھا، واپسی کے دوران  یہ حادثہ پیش آیا۔ راجو نے بتایا کہ مریض کو واپس گلمی چھوڑنا تھا،  گلمی میں داخل ہونے کے بعد اچانک سامنے دھواں اُٹھتا ہوا نظر آیا تو وہ اور مریض سمیت اُس کے رشتہ دار  فوراً  اومنی سے باہر آگئے، پل بھر میں پوری ماروتی کو آگ کے لپیٹ میں آگئی۔

فائر بریگیڈ کا عملہ جب تک موقع پر پہنچتا، اُس وقت تک اومنی جل کر خاکستر ہوچکی تھی۔ 

مضافاتی پولس تھانہ میں معاملے کےتعلق سے  کیس درج کیا گیا ہے۔ پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔


Share: