پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز پر بھاری پڑے گاہندوستان:اشون
باسیٹیرے،14جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کے آف اسپنر آر اشون کا خیال ہے کہ اہم کوچ انیل کمبلے گیند بازوں کا مزاج سمجھتے ہیں اور میچ حالات میں انہیں صحیح رائے دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بالر کا مزاج سمجھنا چیلنج ہے اور ایک بلے باز کے لیے اسے سمجھنا مشکل ہے،وہ صورت حال کو سمجھنے اور گیند بازوں کو صحیح رائے دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مثلا اگر آپ اچھی بولنگ کر رہے ہیں لیکن وکٹ نہیں گر رہے تو وہ آپ کے کندھے پر ایک ہاتھ رکھ کر بتا سکتے ہیں کہ آپ کو کیا کرنا ہے۔اشون نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر اچھا لگا کہ کمبلے اسی طرح ہے، جیسا وہ اتنے سال سے سوچتے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسا کہتے ہیں کہ کسی مشہور شخصیت کے قریب آنے پر آپ کو مایوسی ہاتھ لگتی ہے لیکن انیل بھائی کے بارے میں کہوں گا کہ جیسا میں نے سوچا تھا، وہ ویسے ہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہی نظم و ضبط، وہی جذبہ،وہ ٹیم میں کافی توانائی لے کر آئے ہیں،میری ان سے جو امیدیں تھی، وہ ایک دم ویسی ہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کمبلے نے انہیں خود کا اظہار کرنے کی آزادی دی اور وہ ان سے بولنگ کے گر سیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے مجھے کافی اعتماد اور ذمہ داری دی ہے۔انہوں نے مجھے اپنے حساب سے بولنگ کی آزادی دی لیکن میں ان سے بولنگ کے بارے میں بہت کچھ سیکھوں گا۔
ہندوستان کے تجربہ کار اسپنر آر اشون نے کہا کہ ان کی ٹیم پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز پر بھاری پڑے گی اور 21جولائی سے شروع ہو رہی ہے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز جلد ہی جیت لے گی۔اشون نے کہا کہ گزشتہ میچ میں جس طرح سے مخالف ٹیم نے کھیلا، اس سے مجھے پتہ چل گیا کہ وہ حالات کے مطابق کافی ڈھل چکے ہیں۔مثلا انہوں نے راجندر چندرکا سے اننگز کا آغاز کیا،جس طریقے سے اس نے بلے بازی کی، اس سے مجھے پتہ چل گیا کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ ایک دو سال میں انہوں نے پہلی اننگز میں اچھی کارکردگی کی لہذا ہمارے لئے پہلی اننگز میں ان پر بھاری پڑنا مشکل ہو گا،پہلی اننگز کافی اہم ہو گی۔ویسٹ انڈیز بورڈ چیئرمین الیون کے خلاف پہلے پریکٹس میچ میں باہر رہے اشون نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی سست ہوتی وکٹ ان کے لئے بڑا چیلنج ہوگی اور وہ سیریز کے دوران بولنگ کرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں کی گرمی اور وکٹوں کی وجہ سے یہ کافی مشکل ہو گا،یہ اہم ہوگا کہ ہم حالات کے سازگار کتنی جلدی ڈھلتے ہیں۔گزشتہ میچ میں محسوس ہوا کہ ان کے وکٹ سست ہو گئے ہیں،یہ کافی مشکل ہے،مجھے طویل اور بولنگ کے لئے تیار رہنا ہوگا۔