ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کشمیر کو لے کر سبھی متعلقہ فریقوں کے ساتھ بات چیت شروع کی جائے :محبوبہ

کشمیر کو لے کر سبھی متعلقہ فریقوں کے ساتھ بات چیت شروع کی جائے :محبوبہ

Sat, 27 Aug 2016 16:25:06    S.O. News Service

نئی دہلی، 27؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جموں و کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے آج کہا کہ کشمیر میں سبھی متعلقہ فریقوں کے ساتھ بات چیت کے مقصد سے مذاکرات کاروں کا ایک ادارہ جاتی نظام تشکیل دیا جانا چاہیے جو ملک کے اندر فریقوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ساتھ بات چیت کی سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی پالیسی کو آگے بڑھائے۔انہوں نے یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرنے اور وادی کشمیر کی صورت حال پر بات چیت کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ وزیر اعظم مودی صورت حال کو لے کر انتہائی فکر مند ہیں اور انہوں نے وہاں جاری خونریزی کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے کے لیے کہا ہے تاکہ ریاست کو موجودہ بحران سے باہر نکالا جا سکے ۔محبوبہ نے مودی کے ساتھ جاری رہی ایک گھنٹے کی ملاقات کے بعد کہاکہ وزیر اعظم ہم سب کی طرح جموں و کشمیر کی صورت حال کو لے کر انتہائی فکر مند ہیں۔یہ ہر کسی کے لیے تشویش کا موضوع ہے۔وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ یہ خونریزی رکے تاکہ ریاست کو موجودہ بحران سے باہرنکالا جا سکے ۔9؍جولائی سے وادی میں شروع ہوئے تشدد کے بعد سے وزیر اعلی کی وزیر اعظم کے ساتھ یہ پہلی ملاقات تھی۔محبوبہ مفتی نے پاکستان پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے وزیر اعظم نے نواز شریف کو اپنی حلف برداری کی تقریب میں مدعو کرنے کی جرات مندانہ پہل کی اور بعد میں لاہور گئے، لیکن بدقسمتی سے اس کے بعد پٹھان کوٹ میں دہشت گردانہ حملہ ہوگیا۔انہوں نے کہاکہ بعد میں جب حالات خراب تھے اور پاکستان کشمیر میں جاری بحران کو ہوا دے رہا تھا تب ہمارے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ لاہور گئے، لیکن ایک بار پھر بدقسمتی سے پاکستان نے وہ سنہرا موقع ہاتھ سے گنوادیا اور رواداری کا مظاہرے نہیں کرسکے جو ایک مہمان کے ساتھ کی جاتی ہے۔


Share: