سرینگر،2؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کشمیر میں عسکریت پسندتنظیموں میں شمولیت رکھنے و الے تین نوجوانوں نے بھارتی فوجی اہلکار کے سامنے خود سپردگی کر دی ہے۔پولیس ڈائریکٹر جنرل ایس پی وید نے آج ٹو ئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں اور تین لڑکے اپنے خاندان کے مطالبہ پر گھر واپس آکر خود سپردگی کر دی ہے ۔ تاہم، ذرائع نے بتایا کہ تین میں سے دو لڑ کے جوان ہیں اور وہ پلوامہ کے رہنے والے ہیں ۔کشمیر میں سیکیورٹی فورسز نے کہا کہ مذکورہ خود سپردگی مقامی عسکریت پسندوں کو مین اسٹریم میں جڑنے کے لیے مدد فراہم کرے گا ، جنہوں نے تشدد کا راستہ ترک کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ گزشتہ دو ماہ میں بھی کشمیر میں تقریبا 12 نوجوانوں نے جنگجوئیت سے ترک تعلق کرلیا ہے ۔