ممبئی ،12؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کے ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کہا کہ ان کا جلد ریٹائرمنٹ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہ صرف کرکٹ پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔گزشتہ رات یہاں ’’ایم ایس دھونی:دی انٹولڈ اسٹوری‘‘فلم کا ٹریلر لانچ کیا گیا جس میں دھونی، اداکار سشانت سنگھ راجپوت، ڈائریکٹر نیرج پانڈے اور فاکس سٹار اسٹوڈیوز کے وجے سنگھ شامل ہوئے۔جب دھونی سے ان کے اگلے قدم کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ اس سوال کا جواب دینا مشکل ہے،جب میں بڑاہورہاتھا تومیری زندگی میں دو ہی آپشن تھے،کرکٹ کھیلنا اور پڑھائی کرنا،جب مجھے ملازمت ملی تو مجھے یقین ہو گیاکہ اگرکرکٹ نہیں ہواتومیرے ہاتھ میں ایک اچھی نوکری ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے مثبت اورمنفی پہلودیکھناہوگااورسوچناہوگاکہ لوگ مجھے کس کردار میں دیکھنا چاہتے ہیں،میں اس کے بارے میں بعدمیں سوچوں گاکہ کیونکہ اس وقت میں کرکٹ کھیل رہا ہوں اور اس پر ہی توجہ دینا چاہوں گا۔دھونی نے کہا کہ وہ فی الحال رہنے میں یقین رکھتے ہیں اورماضی یامستقبل کو لے کر زیادہ نہیں سوچتے۔انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی یہ سوچ کر کرکٹ نہیں کھیلا کہ یہ میرے لئے سنگ میل ہے،جب ہم اسکول یا پارک میں کرکٹ کھیلتے تھے تب ہمارا واحد مقصد میچ جیتنا ہوتا تھا،میل کے پتھر کا استعمال کبھی بھی خوش مستقبل کا تعین کرنے کے لئے نہیں کیا جا سکتا۔دھونی نے کہا کہ ایسا ہوتا تو مائیکل فیلپس کو پانچ اولمپک طلائی تمغہ جیتنے کے بعدریٹائرمنٹ لے لینا چاہئے تھا،صرف یہ معنی رکھتا ہے کہ کوئی اپنا کام کیسے جاری رکھتا ہے، وہ اس میں کتنا اچھا ہے اور اسے کس طرح آگے لے جا سکتا ہے۔دھونی کی زندگی پر مبنی یہ فلم 30ستمبر کو ریلیز ہوگی۔سشانت نے اس میں دھونی کا کردار نبھایا ہے اور فلم میں انوپم کھیر، کائرا اڈوانی اور دیگر بھی کام کر رہے ہیں۔