ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک کے سابق وزیرو نے کلکرنی کیخلاف مبینہ عصمت دری اور اغوا کا مقدمہ درج

کرناٹک کے سابق وزیرو نے کلکرنی کیخلاف مبینہ عصمت دری اور اغوا کا مقدمہ درج

Thu, 10 Oct 2024 12:23:29    S.O. News Service

بنگلورو، 10/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) کرناٹک کے کانگریس ایم ایل اے اور سابق وزیرو نے کلکرنی کے خلاف عصمت دری، اغوا اور مجرمانہ دھمکی کے ایک مبینہ دو سال پرانے معاملے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بدھ کو یہ جانکاری دی۔

انہوں نے کہا کہ 34 سالہ سماجی کارکن کی جانب سے سنجے نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرانے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔ متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ وہ 2022 میں دھارواڑ کے ایم ایل اے سے ملی تھی اور دونوں نے اکثر فون اور ویڈیو کال کے ذریعے بات کی تھی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کلکرنی اسے 24 اگست 2022 کو دیونا ہلی کے کیمپگوڈا انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب ایک ویران جگہ پر زبردستی لے گیا، اسے نامناسب طریقے سے چھوا اور فحش گفتگو کی اور گاڑی کے اندر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ متاثرہ نے مزید الزام لگایا کہ کلکرنی نے اس واقعہ کا انکشاف کرنے پر اسے سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔


Share: