ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگو کے صدر جوزف کابیلا عہدہ چھوڑنے کا وعدہ نبھائیں:ا قوام متحدہ

کانگو کے صدر جوزف کابیلا عہدہ چھوڑنے کا وعدہ نبھائیں:ا قوام متحدہ

Tue, 02 Jan 2018 19:03:11    S.O. News Service

نیویارک ،2؍جنوری ( آئی این ایس انڈیا )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریش نے کانگو کے صدر جوزف کابیلا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنا عہدہ چھوڑنے سے متعلق اپنا وعدہ پورا کریں۔ گوٹریش کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو میں صدر کابیلا کے خلاف شروع ہونے والے احتجاج میں کم از کم آٹھ مظاہرین ہلاک ہوئے ہیں۔ اپوزیشن رہنماؤں کو خدشات ہیں کہ گزشتہ 17 برس سے برسراقتدار کابیلا انتخابات کو ملتوی کر کے دراصل اپنے عہدے کی مدت بڑھا رہے ہیں۔ کانگو میں گزشتہ برس کے اختتام پر انتخابات ہونا تھے، تاہم انہیں رواں برس دسمبر تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔


Share: