ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس نے راجیہ سبھامیں اٹھایاای وی ایم میں بے ضابطگی کامسئلہ

کانگریس نے راجیہ سبھامیں اٹھایاای وی ایم میں بے ضابطگی کامسئلہ

Wed, 03 Jan 2018 00:02:32    S.O. News Service

نئی دہلی،2جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)راجیہ سبھامیں کانگریس کے رکن راجیو شکلا نے انتخابی اصلاحات کو نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ہاؤس میں اپنا نقطہ نظر رکھتے ہوئے راجیو شکیلا نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں اور ان کے امیدواروں کے بارے میں شکایات کو ختم کرنا چاہئے۔راجیو شکلا نے یہ مسئلہ وقفہ صفرمیں اٹھایا اور کہا کہ الیکشن کمشنر الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے بارے میں مختلف جماعتوں کے شبہات کو ختم کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وی وی پیٹ اور ای وی ایم کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کو بھی واضح ہدایات دینی چاہئے۔شکلا نے بھی کہا کہ الیکشن کمیشن نے ماڈل ضابطہ اخلاق کے بارے میں صورتحال کو بھی صاف کرناچاہیے۔ضابطہ اخلاق کے نام پر مختلف اقسام کی پابندیاں موجود ہیں جس کی وجہ سے امیدواروں کوپریشانیاں ہوتی ہیں۔اس درمیان کانگریس ایم پی کماری شیلجا نے ہریانہ میں خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ کا مسئلہ اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا میں خواتین کی بے عزتی کی جارہی ہے اس سے بھی خواتین کے خلاف جرائم کوبڑھاوا مل رہاہے۔ راجیہ سبھا اسپیکر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ یہ ایک بہت سنگین مسئلہ ہے اور میڈیا، سنیما اور سوشل میڈیا کی ایک بڑی ذمہ داری ہے کہ جرائم کو تسلیم نہیں کیا جائے۔


Share: