ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس دلتوں کی حمایتی رہی ہے،کووندپہلے دلت امیدوارنہیں ہیں:غلام نبی آزاد

کانگریس دلتوں کی حمایتی رہی ہے،کووندپہلے دلت امیدوارنہیں ہیں:غلام نبی آزاد

Wed, 21 Jun 2017 11:24:16    S.O. News Service

نئی دہلی، 20؍جون (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )صدرکے لیے بی جے پی کی جانب سے دلت امیدوار کے نام کا اعلان کئے جانے بعد مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری کے سیدھا سیدھا سیاسی ٹکراؤ قرار دیئے جانے کے بعد کانگریس نے کہا ہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ ملک میں کوئی دلت صدر بن رہاہے۔دراصل رام ناتھ کووند کا نام سامنے آنے سے کانگریس کی قیادت والے اپوزیشن اتحادمیں دراڑآگئی ہے ، بی ایس پی سپریمو مایاوتی اور بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمارنے کووند کی امیدواری کی حمایت کااشارہ دیاہے۔راجیہ سبھامیں کا نگریس کے ڈپٹی لیڈرغلام نبی آزادنے منگل کوکہاکہ آزادی کے بعدکانگریس نے دلتوں کے لیے سب سے بڑا قانون بنایا، 15سال پہلے صدربھی بنایا۔انہوں نے بی جے پی پرالزام لگایاکہ بی جے پی کووند کی امیدواری کوایسے پیش کررہی ہے جیسے ملک میں پہلی بارکوئی دلت صدر بن رہا ہے ۔قابل ذکرہے کہ شیوسینا کے علاوہ این ڈی اے کی باقی سبھی پارٹیوں نے رام ناتھ کووند کے صدرکے عہدہ کا امیدوار منتخب ہونے کاخیرمقدم کیاہے۔وہیں اپوزیشن پارٹیو ں کویہ اعلان راس نہیں آتا دکھائی دے رہا ہے اور انہوں نے کووند کو حمایت دینے کو لے کر الجھن برقرار رکھا ہے۔اپوزیشن پارٹیاں اپنا مشترکہ امیدوار بھی اتار سکتی ہیں۔اس سے پہلے کانگریس اتفاق رائے پیداکرنے کی بی جے پی کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے کہہ چکی ہے کہ 22؍جون کومیٹنگ کے بعداپوزیشن الیکشن لڑنے یا نہیں لڑنے کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔کانگریسی لیڈرغلام نبی آزاد نے اعلان کے بعدکہاکہ بی جے پی نے یک طرفہ فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کانگریس اس معاملے پرتبصرہ نہیں کرنا چاہتی ہے ،کیونکہ ہم صدارتی انتخابات پر سبھی دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ اتفاق رائے سے فیصلہ کرناچاہتے ہیں۔آخری فیصلہ 22؍جون کو تمام اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ میں لیا جائے گا۔


Share: