ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کام کی تلاش میں بیرون ملک جانے والے ہندوستانیوں کو نارنگی پاسپورٹ دینے کے فیصلے کی راہل گاندھی نے کی مخالفت

کام کی تلاش میں بیرون ملک جانے والے ہندوستانیوں کو نارنگی پاسپورٹ دینے کے فیصلے کی راہل گاندھی نے کی مخالفت

Sun, 14 Jan 2018 23:56:21    S.O. News Service

نئی دہلی،14؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس صدر راہل گاندھی نے مرکزی حکومت کے اس قدم کی مخالفت کی ہے جس میں کام کی تلاش میں بیرون ملک جانے والے ہندوستانیوں کو نارنگی کوروالے پاسپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا یہ بھید بھاؤ بھرا قدم ہے۔ابھی تک تمام طرح کے ہندوستانی پاسپورٹ نیلے رنگ کے ہوتے ہیں۔راہل گاندھی نے کہا کہ کام کی تلاش میں بیرون ملک جانے والے ہندوستانی کارکنوں کے ساتھ دوسرے درجے والے رویے کو قبول نہیں کیا جا سکتا ہے۔کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہاکہ اس سے بی جے پی کے بھید بھاؤ کی سوچ کا پتہ چلتا ہے۔آپ کو بتا دیں کہ وزارت خارجہ نے اس فیصلے کا اعلان گزشتہ ہفتے کیاتھا۔اس میں پاسپورٹ کے آخری صفحات کو بھی ختم کرنے کا ذکر ہے جس میں پاسپورٹ ہولڈر کے پتے جیسی تمام جانکاریاں ہوتی ہیں۔حالانکہ ابھی جو نیلے رنگ کے پاسپورٹ جاری کئے گئے ہیں وہ بھی قانونی رہیں گے اور ان کو بدلوایابھی جا سکے گا۔یہ پاسپورٹ ان لوگوں کے لئے جاری کیا جائے گا جنہوں نے اپنے اسکول کی تعلیم مکمل نہیں کی ہے اور وہ بیرون ملک کام کے لئے جا رہے ہیں۔ان میں زیادہ تر عرب ممالک جاتے ہیں۔ابھی ان اس کے لئے متعلقہ محکمہ سے اجازت کی سرٹیفکیٹ لینی ہوگی۔


Share: