ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کالا دھن کے خلاف لوگوں کی فیصلہ کن لڑائی ہے نوٹ بندی،مودی کادعویٰ

کالا دھن کے خلاف لوگوں کی فیصلہ کن لڑائی ہے نوٹ بندی،مودی کادعویٰ

Thu, 09 Nov 2017 12:17:33    S.O. News Service

نئی دہلی ، 8؍نومبر (ایس اونیوز؍آئی این ایس انڈیا )وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ نوٹ بندی ملک کے سوا سو کروڑ لوگوں کی طرف سے کالا دھن کے خلاف لڑی گئی فیصلہ کن لڑائی تھی جس میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی۔بی جے پی نے 500 اور 1000 روپے کے پرانے نوٹوں کو بند کرنے کااعلان کیا، پہلی سالگرہ کو ’کالا دھن یوم مخالفت ‘کے طور پر منایا ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے اسے ’کالا دن‘کے طورپرمنایا۔مودی نے کہا کہ کالا دھن اور بدعنوانی کے خلاف حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو حمایت دینے کے لیے وہ ہندوستان کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔وزیر اعظم نے نوٹ بندی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر کئی ٹوئٹ کیے ہیں۔انہوں نے ایک ٹویٹ کے ذریعے ایک مختصر فلم پوسٹ کی جس میں اس کے فوائد کو بتایا گیا ہے۔انہوں نے لوگوں سے ایک سروے میں حصہ لینے کی اپیل کی جو نریندر مودی ایپ پر دستیاب ہے ،ساتھ ساتھ کالا دھن اور بدعنوانی کو ختم کرنے کی حکومت کی کوششوں کے بارے میں بھی اپنی رائے بتائیں۔


Share: