اُڈپی 5/جنوری (ایس او نیوز) کل جمعرات شام کو ضلع اُڈپی کے کارکلا میں ایک مسلم شخص پر ہوئے دھاردار ہتھیار سے حملہ کے بعد پولس نے آج جمعہ کو بجرنگ دل لیڈرمہیش شینوئی سمیت پانچ لوگوں کے خلاف معاملات بُک کئے ہیں اور ان پر اقدم قتل اور حملہ کرنے کے کیسس درج کئے ہیں۔
پولس ذرائع کے مطابق مہیش شینوئی ، گنیش پجاری اور دیگر تین لوگوں نے کارکلا کے رہنے والے شیخ محسن پر مضافاتی علاقہ بنگلے گُڈے نامی مقام پر دھاردار آلات سے حملہ کیا تھا۔جس کے بعد محسن کو شدید زخمی حالت میں مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔
پولس ذرائع کے مطابق ان پانچوں نے محسن پر حملہ کرنے کے بعد اُسی شام بنگلاگُڈے میں ہی محمد اور سلمان پر بھی حملہ کیا تھا۔
پولس اب ان ملزمین کو تلاش کررہی ہے۔