ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار کا حسن رحیم خان بن گیا راہل آریہ ،ہندو لڑکی کے عشق میں اسلام سے ہوگیا باہر !

کاروار کا حسن رحیم خان بن گیا راہل آریہ ،ہندو لڑکی کے عشق میں اسلام سے ہوگیا باہر !

Thu, 01 Jun 2017 13:37:42    S.O. News Service

یلاپوریکم جون (ایس او نیوز) عشق کا جادو جب سر چڑھ کر بولتا ہے تو انسان کیا کچھ کرسکتا ہے اس کا اندازہ لگانا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ یلاپور میں پیش آیا جب کاروارکے رہنے والے حسن رحیم خان نے ایک ہندو لڑکی کے عشق میں دیوانگی کی حد پار کرتے ہوئے اپنے دین اور عقیدے کو ترک کرتے ہوئے ہندو دھرم قبول کرلیا اور حسن رحیم خان سے راہُل آریہ بن گیا۔

موصولہ تفصیلات کے مطابق حسن رحیم خان(24سال) جو کہ ایک تعمیراتی مزدور ہے، گزشتہ 4سال سے یشودا ہونّے گوڈا (19سال)نامی ہندولڑکی کے عشق میں گرفتار تھا۔جس کی وجہ سے وہ یشودا کے ساتھ شادی رچانے کے لئے اپنی خوشی سے اسلام کو ترک کرنے اور ہندو دھرم قبول کرنے پر رضامند ہوگیا۔ لہٰذا پہلے اسے ہندو دھرم میں داخل کرتے ہوئے حسن رحیم خان سے راہُل آریہ بنادیا گیا اور اس کے بعدیلاپورکے شیوا مندر میں ہندو رسم و رواج کے مطابق اس کی شادی یشودا کے ساتھ کردی گئی۔کہاجاتا ہے کہ لڑکے اور لڑکی کے خاندانوں میں سے کسی نے بھی اس قسم کی شادی پر کوئی اعتراض نہیں جتایا اور کسی نے دباؤ ڈالنے کی کوشش نہیں کی۔


Share: