ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاؤنٹنگ سے قبل جیت کے لیے بی جے پی کرسکتی ہے ای وی ایم میں ہیرا پھیری : ہاردک پٹیل 

کاؤنٹنگ سے قبل جیت کے لیے بی جے پی کرسکتی ہے ای وی ایم میں ہیرا پھیری : ہاردک پٹیل 

Sun, 17 Dec 2017 00:44:58    S.O. News Service

نئی دہلی ،16؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گجرات انتخابات کے نتائج سے قبل پاٹی دار تحریک کے لیڈرہاردک پٹیل نے بی جے پی پر سنگین الزام لگایا ہے۔ ہاردک پٹیل نے دعویٰ کیاہے کہ گجرات میں نتائج سے قبل بی جے پی وی ایم میں خرابی پیدا کرے گی اور بی جے پی ایسا ی کرکے جیت حاصل کرسکتی ہے ۔ اگرای وی ایم میں چھیڑ چھاڑ نہیں کی گئی اور ایماندارانہ طریقے سے انتخاب لڑا گیا تو بی جے پی82 توکجا50سیٹ پر ہی سمٹ جائے گی ۔ہاردک پٹیل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ اور اتوار کی رات کو ای وی ایم میں میں خرابی پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ؛ کیونکہ بی جے پی الیکشن ہار رہی ہے ، ای وی ایم میں گڑبڑی نہیں کی جائے گی تو بی جے پی کا مقدر ہی پھوٹا ہوا ہے وہ82سیٹ تک ہی محدود رہ جائے گی ۔ اس ٹوئٹ کے بعد انہوں نے دوسرا ٹوئٹ کیا کہ گجرات میں بی جے پی کی شکست کامطلب ہے بی جے پی کا زوال، ای وی ایم میں ہیرا پھیری کرکے بی جے پی گجرات انتخابات جیتے گی اور کانگریس ہماچل پر دیش تاکہ کوئی سوال ہی قائم نہیں کرسکتا ۔ واضح ہو کہ کانگریس نے 18 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی کے دوران 25 فیصدی وی وی پیٹ کی پرچیوں سے ای وی ایم سے ملانے کی درخواست کی تھی ؛ لیکن سپریم کورٹ نے اس کو مسترد کر دیا۔ تمام نیوز چینلس کے ایگزٹ پول کے مطابق ریاست میں بی جے پی کی اقتدار میں تسلط کی صد فیصد پیشن گوئی کی جار ہی ہے ۔


Share: