ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈی وائی ایس پی گنپتی خودکشی معاملہ؛ سی آئی ڈی کی اعلیٰ آفسران سے پوچھ تاچھ

ڈی وائی ایس پی گنپتی خودکشی معاملہ؛ سی آئی ڈی کی اعلیٰ آفسران سے پوچھ تاچھ

Mon, 29 Aug 2016 11:30:58    S.O. News Service

بنگلورو۔28؍اگست(ایس او نیوز) مرکیرہ میں بنگلورکے ڈی وائی ایس پی گنپتی خودکشی معاملہ کی جانچ کررہی سی آئی ڈی پولیس نے آج اعلیٰ پولیس افسران پرساد اور آئی جی پی پرنب موہنتی کے بیانات قلم بند کئے اور ان سے پوچھ تاچھ کی، سی آئی ڈی پولیس نے گنپتی خودکشی معاملہ میں ان دونوں اعلیٰ پولیس افسروں کونوٹس جاری کی تھی جس کے تحت ان دونوں افسروں نے کل سی آئی ڈی پولیس کے دفترپہنچ کر اپنے بیانات دئے ، سی آئی ڈی پولیس نے کل سابق وزیر کے جے جارج سے پوچھ تاچھ کی تھی۔تقریباً3گھنٹے کے جے جارج نے سی آئی ڈی پولیس کے آگے اپنا بیان دیاتھا۔ مرکیرہ ضلع سیشن کورٹ نے گنپتی خودکشی معاملہ میں کے جے جارج ،پرنب موہنتی اور پرساد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی تھی جس کی بنیاد پر ان افسروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔


Share: