ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈنمارک میں دو ملزمان پر ’دہشت گرد گروپوں‘ کی رکنیت کا مقدمہ

ڈنمارک میں دو ملزمان پر ’دہشت گرد گروپوں‘ کی رکنیت کا مقدمہ

Fri, 22 Sep 2017 00:36:03    S.O. News Service

ڈنمارک،21ستمبر(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز)ڈنمارک میں حکام نے دو افراد پر دہشت گردی کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کر دی ہے۔ ان افراد پر شام اور صومالیہ کا سفر کرنے اور ڈنمارک میں دہشت گرد قرار دیے گئے دو مسلح گروپوں میں شمولیت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ حکام نے ان ملزمان کا نام تو نہیں بتایا ہے تاہم کہا ہے کہ ان کی عمریں 24 برس کے قریب ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان میں سے ایک ملزم نے شام میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ میں شمولیت اختیار کی جب کہ دوسرا صومالیہ میں الشباب کا حصہ بنا۔ حکام کے مطابق ان دونوں ملزمان نے سن 2013 اور 2016 کے درمیان عسکری تربیت حاصل کی اور بعد ازاں یہ ڈنمارک لوٹے۔


Share: