ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چودہ جرمن میڈیا تنظیموں کا مطالبہ، ترک جیل سے جرمن صحافی کو رہا کیا جائے

چودہ جرمن میڈیا تنظیموں کا مطالبہ، ترک جیل سے جرمن صحافی کو رہا کیا جائے

Sat, 09 Sep 2017 19:40:07    S.O. News Service

برلن،9؍ستمبر(ایس او نیو؍آئی این ایس انڈیا)جرمنی کی 14 صحافتی تنظیموں نے ترک حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جرمن ترک نژاد صحافی ڈینیس یُوجیل کو رہا کرے۔ یوجیل کی 44 ویں سالگرہ کل اتوار 10 ستمبر کو منائی جا رہی ہے۔ مقید صحافی کا تعلق جرمن اخبار ڈی ویلٹ سے ہے۔ وہ رواں برس فروری سے دہشت گردانہ پراپیگنڈا اور لوگوں کو ریاست مخالف ترغیب دینے کے الزامات کے تحت گرفتار ہیں۔ ان تنظیموں نے ترک صدر کو ایک خط بھی تحریر کیا ہے اور ان سے درخواست کی ہے کہ وہ آزاد میڈیا اور آزادء اظہار کی پالیسی پر عمل کریں۔


Share: