ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی کے کنچارہلی سرکاری ہائی پرائمری اسکول کے طلباء و طالبات میں سائیکلوں کی تقسیم

چنتامنی کے کنچارہلی سرکاری ہائی پرائمری اسکول کے طلباء و طالبات میں سائیکلوں کی تقسیم

Tue, 12 Sep 2017 15:18:54    S.O. News Service

چنتامنی: 12؍ستمبر(سید اسلم پاشاہ؍ایس اونیوز)ریاستی حکومت تعلیم کوعام کرنے اور معیاری تعلیم دینے پر توجہ دے رہی ہے جس کے لئے کئی منصوبے  لاگو کرتے ہوئے والدین کا بوجھ کم کرنے کی کوشش کررہی ہے ایسے میں اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلانے کی طرف والدین کو  توجہ دینے کی ضرورت ہے،  ورنہ آج کے دور میں بچے تعلیم حاصل نہیں کرپائے تو وہ موجودہ مسابقتی دوڑ میں پیچھے رہ جائیں گے۔  ان خیالات کااظہار سلگٹہ حلقہ کے رُکن اسمبلی ایم۔راجنا نے کیا ۔

آج تعلقہ کے کنچارہلی سرکاری ہائی پرائمری اسکول کے طلباء و طالبات میں سائیکل تقسیم کرنے کے بعد منعقد ہ جلسے سے وہ  خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ  جہاں بچے اسکول کے اوقات میں ادھر اُدھر گھومتے ہیں  ہر شہری کا حق ہے کہ اس کو اسکول کی طرف لاکر چھوڑ یں کہیں بازاروں میں گھوم رہے ہوں یا کہیں اور دکانوں میں کام کرنے سے انھیں بچائیں ۔اس موقع پر ضلع پنچایتی رُکن کملما کے این کرشناریڈی اے پی ایم سی رُکن ہنومیا نارائن سوامی سجاتا اشوک گنگولپا سی آر پی شری نات وینکٹ رام ریڈی سمیت کئی ٹیچرس وغیرہ موجود رہے۔


Share: