چنتامنی:13 /اگست(محمد اسلم؍ ایس او نیوز)تعلقہ انتظامیہ اور قومی تہوار سمیتی کے زیر اہتمام اس مرتبہ شہر میں 70 /ویں یوم آزادی تقریب کو عالیشان پیمانے سے منانے کے لئے تیاریاں زوروں پر ہے۔یوم آزادی تقریب کے شہر کے جھانسی رانی میدان میں حلقے کے تمام اسکولس کالجس کے طلبہ ٹیچرس وغیرہ ک جمع کرکہ یوم آزادی تقریب کو منانے کا فیصلہ تعلقہ انتظامیہ نے لیا ہے۔آج علی الصباح سے شہر کے جھانسی رانی میدان میں منسپالٹی کے صفائی کرمچاری جھانسی رانی میدان کو صفائی کرنے میں لگیں ہوئے ہیں۔
تعلقہ انتظامیہ کے چند لوگوں کے زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق شہر چنتامنی کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری اسکولس کالجس کے طلبہ اور ٹیچر یوم آزادی تقریب میں اپنے اسکولس اور کالجس میں منانے کے بعد فوراََ جھانسی رانی میدان پہنچ جانا چاہئے جھانسی رانی میدان نہ آنے والے ٹیچرس کے خلاف نوٹس جاری کرنے کا بھی فیصلہ محکمہ تعلیمات عامہ نے لیا ہے۔کیونکہ اکثر ٹیچرس وغیرہ جھانسی رانی میدان میں صرف چند لمحوں کے اکر چلے جاتے ہیں ایسے ٹیچرس پر کڑی نظر رکھنے کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔
یہاں کے جھانسی رانی میدان میں یوم آزادی کے تقریب کے موقع قومی ترنگا رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی لہرے نگے ،جسمیں تعلقہ پنچایتی کے صدر و نائب صدر اور بلدیہ صدر ودیگرمحکموں کے افسران شرکت کریں گے۔