چنتامنی:14 ؍اگست(محمد اسلم؍ایس اونیوز)قومی تہوار سمیتی و تعلقہ انتظامیہ کے جانب سے شہر کے جھانسی رانی لکشمی بائی میدان میں 70واں یوم آزادی تقریب کو منایا جارہا ہے۔صبح 09:00بجے شہر کے جھانسی رانی لکشمی بائی میدان میں تحصیلدار جے۔اے۔نارائن سوامی قومی ترنگا لہرائیں گے تقریب کی صدارت رُکن اسمبلی جے ۔کے۔کرشناریڈی کریں گے جسمیں مہمانان خصوصی کے طور پر چکبالاپور ضلع نگران وزیر رام لنگا ریڈی،سابق رُکن پارلیمان کے۔ہیچ۔منی اپا،ضلع پنچایتی صدر پی۔این۔کیشو ریڈی،سڈلگٹہ حلقے کے رُکن اسمبلی ایم۔راجنا،سمیت کئی سیاسی لیڈران کی شرکت متوقع ہے۔اس تقریب میں تمام محکموں کے افسران،منسپالٹی انتظامیہ،گرام پنچایتی صدر و نائب،سمیت کئی سرکاری افسران کو شرکت کرنے کی گذارش کی گئی ہے۔