چنتامنی:29 /اگست(محمد اسلم/ایس او نیوز)چنتامنی رورل پولیس تھانہ کے سب انسپکٹر لیاقت اللہ ودیگر پولیس ٹیم نے تعلقہ کے ماڈکیرے کراس کے متصل منجوناتھ کے دکان میں پچھلے کئی دنوں سے نقلی شراب فروخت کرنے کی اطلاع ہونے پرآج محکمہ پولیس نے چھاپہ مارتے ہوئے چار ہزار مالیت کے شراب کے بوتل ضبط کیا جبکہ دکان مالک منجوناتھ فرار ہوگیا ہے منجوناتھ نے گرفتار کرنے کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے سب انسپکٹر لیاقت اللہ نے آخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلے چند دنوں قبل ماڈکیرے کراس کے ایک دکان میں نقلی شراب فروخت کرنے کی اطلاع پاکر چھاپہ مارا گیا تھا آج دوبارہ اور ایک دکان پر چھاپہ مارا گیا ہے۔