ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی حلقے کے 35 گرام پنچایتوں کو ٹھیک طرح پانی سپلائی کرنے کی شنتما کی ہدایت

چنتامنی حلقے کے 35 گرام پنچایتوں کو ٹھیک طرح پانی سپلائی کرنے کی شنتما کی ہدایت

Wed, 21 Sep 2016 12:28:40    S.O. News Service

چنتامنی:21 /ستمبر(محمد اسلم/ایس او نیوز) حلقے کے 35 گرام پنچایتوں میں سے 15گرام پنچایتوں میں پانی کی شدید قلت ہے فوراَ حلقے کے تمام گرام پنچایتوں کو ٹھیک طرح سے پانی کی سربراہی کی جائے یہ وارنگ تعلقہ پنچایتی صدر شنتما و نائب صدر شرنیواس ریڈی نے گرام پنچایتی افسروں کو دی۔آج شہر کے تعلقہ پنچایت ہال میں منعقدہ جنرل باڈی میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلقہ کے دیہی علاقوں میں بی پی ایل راشن کارڈ حاصل کرنے کے لئے دیہاتی آفسوں کا چکر لگارہے ہیں اُن کو راشن کارڈ نہیں مل رہا ہے جو محکمہ سیول فوڈ کے افسروں کو رشوت دے رہے ہیں انھیں لمحوں میں کارڈ دیا جارہا ہے دیہاتی ہر گیز راشن کارڈ حاصل کرنے کیلئے متعلقہ افسروں کو رشوت نہ دے اگر کوئی رشوت مانگیں تو تحصیلدار میں فوراََ شکایت کرے یا کارڈ دینے کیلئے ستائے تو بھی تحصیلدار میں شکایت کی جائے ۔اجلاس میں بی ای او محمد خلیل پر تعلقہ پنچایت صدر ونائب صدر نے برس پڑتے ہوئے کہا کہ چنتامنی حلقے کے اکثر سرکاری اسکولوں میں طلباء کی تعداد گھٹتی جارہی ہے اکثر لوگوں سے شکایتیں آئی ہیں کہ ٹیچرس ہمیشہ اسکولوں میں پروگرامس میں مصروف رہتے ہیں اسکولوں میں پروگرامس کرنے سے زیادہ طلباء کو عمدہ تعلیم دینے کی ہدایت دی جائے جو اساتذہ اسکولوں میں بچوں کو معیاری تعلیم نہیں دے رہے ہیں ان اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ان کا دوسری طرف تبادلہ کیا جائے صرف تنخواہ لیکر وقت ٹالنے والے اساتذہ کی ہمارے حلقے کے لئے بالکل ضرورت نہیں ہے ۔تعلقہ پنچایت صدر ونائب صدر نے بی ای او کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ تعلقہ کے کوناپورا میں سرکاری اسکول کو بند کردیا گیا ہے ایسے مختلف اسکولیں حلقے میں بند ہونے  کی پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں سب سے پہلے اساتذہ کو ہدایت دی جائے کہ اسکولوں کو وقت پر پہنچیں اور طلباء کو معیاری تعلیم دے ۔ تعلقہ پنچایت صدر ونائب صدر نے مزید کہا کہ تعلقہ میں بارش نہ ہونے سے کئی ایکڑ زمین پر ڈالی گئی فصل تباہ ہو چکی ہے فوراََ محکمہ زراعت کے افسران نقصان ہوئے فصلوں کا جائزہ لیکر حکومت سے کسانوں کو معاوضہ دلائیں ۔اس موقع پر تعلقہ پنچایت کے کئی کارکنوں نے محکمہ  کے افسروں پر برہم ہوکر بتایا کہ افسران اپنے دفاترسے ہمیشہ غائب رہتے ہیں اگر ان افسروں کو پوچھا جاتا ہے تو وہ کئی طرح کے بہانے بناتے ہیں جس سے عوام کوکسی کام کے لئے سرکاری دفاتر کا بار بار چکر لگانا پڑتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مختلف منصوبوں کے نفاذ کے لئے حکومت کی جانب سے منظور کئے گئے فنڈ کا صحیح استعمال کیاجائے مختلف منصوبوں کے تحت مختلف محکموں کو حکومت کی جانب سے فنڈ جاری کیاگیا ہے ان منصوبوں کے نفاذ کے لئے سرکاری افسران پوری ایمانداری کے ساتھ کام کریں اور تعمیری کام مکمل کرکے عوام کو فائدہ پہنچائیں۔اس موقع پر چنتامنی حلقے کے گرام پنچایت آفیسرس تعلقہ پنچایت کے تمام کارکن وغیرہ موجود تھے۔


Share: