ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی تعلقہ کی مجموعی ترقی کو اولین ترجیح :ناگراج

چنتامنی تعلقہ کی مجموعی ترقی کو اولین ترجیح :ناگراج

Thu, 23 Nov 2017 11:57:03    S.O. News Service

چنتامنی،23؍نومبر(سید اسلم پاشاہ؍ایس او نیوز)سابق رُکن اسمبلی ڈاکٹر ایم سی سدھاکر نے اپنے دور اقتدار میں بلالحاظ سیاسی پارٹی تعلقہ کی مجموعی ترقی کے لئے کام کیا ہے یہ بات تعلق پنچایت اسٹانڈنگ کمیٹی کے چیرمین ناگراج نے کہی ۔

انہوں نے گوٹہلی گرام میں ضلع پنچایت و تعلق پنچایت سے منظور 18لاکھ روپیوں سے ترقیاتی کاموں کے سنگ بنیاد رکھنے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیوار حلقے کی ترقی کو ہی اولین ترجیح دی جائے گی دیہی علاقوں کے ترقی کے معاملے میں کسی بھی طرح کی سیاست نہیں کی جائے گی جس طرح سابق رُکن اسمبلی ڈاکٹر سدھاکر نے تعلقہ کی ترقی کو اولین ترجیح دی تھی اسی طرح تعلقہ کی مجموعی ترقی کو ترجیح دی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ تعلقہ میں جاری ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کا معیار بلندہونا چاہئے اگر کہیں بھی گھٹیا معیار کا تعمیر ی کام کیا گیا تو ایسے ٹھیکہ داروں اور ان کاموں کی نگرانی کررہے ہیں انجنئیروں کے سخت کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کی اکثر سڑکیں خستہ حال ہوچکی ہیں جس سے دیہی علاقوں کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔اس موقع پر ضلع پنچایت رُکن پاویترا تعلق پنچایت صدر شنتما نائب صدر سرنیواس سابق ضلع پنچایت صدر چنپا سمیت دیگر کئی احباب شریک رہے ۔


Share: