ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی بینک میں جمع کی گئی ایک لاکھ 80 ہزار کی رقم دو روز بعد اچانک نقلی؛ اُٹھے سوالات؛ جانچ شروع

چنتامنی بینک میں جمع کی گئی ایک لاکھ 80 ہزار کی رقم دو روز بعد اچانک نقلی؛ اُٹھے سوالات؛ جانچ شروع

Sun, 04 Dec 2016 19:17:44    S.O. News Service

چنتامنی:4 /دسمبر(محمد اسلم/ایس او نیوز) بینک میں رقم جمع کرنے کے بعد آپ اس بات پر اطمینان کا سانس نہیں لے سکتے کہ آپ کی رقم محفوظ ہوگئی ہے، کیوںکہ دو تین روز بعد بھی وہ رقم اچانک نقلی ہوسکتی ہے، جی ہاں، ایسا ہی ایک واقعہ چکبالاپور کے چنتامنی میں پیش آیا ہے، جہاں رقم جمع کرکے دو دن بعد بینک کے عملہ نے رقم جمع کرانے والے پر معاملہ درج کیا ہے کہ اُس نے نقلی نوٹوں کو جمع کرایا ہے۔ حالانکہ رقم جمع کرنے کے بعد اُسی وقت اُسے بینک کی طرف سے رسید بھی دی جاچکی ہے۔

پانچ سو اور ہزار کے نوٹوں پر پابندی لگانے کے اعلان کے بعد ان پرانے نوٹو ں کو اپنے اپنے بینک کھاتوں میں جمع کرنے کیلئے بینکوں کے باہر قطاریں لگی ہوئی ہیں ایسے میں چکبالاپور ضلع کے چنتامنی میں کرناٹک بینک کے ایک کھاتہ میں جمع کی گئی 1.80 لاکھ کی کرنسی نقلی ہونے کی خبرتاخیر سے منظر عام پر آئی ہے۔  چنتامنی ٹاون پولیس تھانہ سے ملی اطلاع کے مطابق2دسمبر کے دن سی کے رویندرہ  ناتھ  نامی شخص نے اپنے کھاتہ نمبر 15143 میں پانچ سو کے نوٹ میں 2لاکھ 63 ہزار روپئے جبکہ ہزار کے نوٹوں میں 17ہزار یعنی جملہ 2لاکھ 80ہزار روپئے کے نوٹوں کو جمع کرنے کے لئے بینک کے ایک افسر انیل کمار کے سپر د کیا تھا انیل کمار نے ساری کرنسی اُسی دن رویندرہ نات کے بینک کھاتہ میں جمع کردی اور  جمع کی گئی کرنسی کی رسید بھی رویندرہ ناتھ کو سونپی مگر آج یہ بات منظر عام پر آئی  ہے کہ انیل کمار کے ذریعے جمع کی گئی 2لاکھ 80ہزار روپئے رقم میں 1لاکھ 80ہزار کی کرنسی نقلی ہے۔ فوراََ بینک منیجر سریندرہ بابو نے اس کی اطلاع چنتامنی ٹاون پولیس تھانہ کو دی پولیس نے جب بینک پہنچ کر تحقیقات شروع کی تو پانچ سو اور ہزار کے 1لاکھ 80ہزار روپئے نقلی پائے گئے ۔  اس خصوصی میں بینک منیجر نے رویندرہ ناتھ کے خلاف معاملہ درج کرایا ہے پولیس نے معاملہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔

کرناٹک بینک منیجر سریندرہ بابو نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلے 2دسمبر کو بینک کا افسر انیل کمار نے cashier بائر ریڈی کے پاس 2لاکھ 80ہزار روپئے کرنسی جمع کرایا تھا جب کرنسی کو میشن سے گذارا گیا  تو کئی پانچ سو اور ہزار کے نوٹوں کو مشین نے واپس کردیا۔ اس طرح بینک میں نقلی نوٹوں کو جمع کرنے کے جرم میں رویندرہ نات کے خلاف معاملہ درج کرایا گیا ہے۔


رویندرہ ناتھ کا بیان: بینک میں جمع کرنے والےرویندہ ناتھ کا کہنا ہے کہ اُس نے اپنی زمین فروخت کی تھی اور اُسی رقم کو بینک میں جمع کرایا تھا،روی کے مطابق اُسے اس بات کا علم نہیں تھا کہ زمین فروخت کرنے کے عوض اُسے جو رقم ملی تھی وہ نقلی تھی۔روی کے مطابق زمین فروخت کی ہوئی رقم اُس نے بینک میں جمع کرائی تھی اور جمع کرنے کے دوران اُسے یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ اس میں نقلی نوٹ ہیں۔ رویندرناتھ نے بھی پولس سے درخواست کی ہے کہ اُس کے ساتھ انصاف کیاجائے۔ اُدھر اس بات پر سوالات کھڑے ہو گئے ہیں کہ 2/ دسمبر کو جمع کی گئی رقم نقلی ہونے کا پتہ اتنی تاخیر سے کیسے چلا ؟ نقلی نوٹ ہونے پر اُسے رسید کیوں دی گئی ، اُسی دن پولس تھانہ میں معاملہ درج کیوں نہیں کیا گیا۔ ایسے میں خبر ملی ہے کہ پورے واقعے کی چھان بین کی ذمہ داری اب سی اوڈی کو سونپی گئی ہے۔ 


Share: