ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چتر کوٹ ضمنی انتخابات میں کانگریس کی شاندارجیت

چتر کوٹ ضمنی انتخابات میں کانگریس کی شاندارجیت

Mon, 13 Nov 2017 11:49:21    S.O. News Service

بھوپال،12/نومبر(ایس او نیوز/ایجنسی)مدھیہ پردیش کے چتر کوٹ اسمبلی حلقہ میں ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج آچکے ہیں۔کانگریس کے نلانشوچترویدی نے 14133ووٹوں کے ساتھ بڑی جیت حاصل کی ہے۔کانگریس امیدوارکوکل 66810ووٹ ملے ۔وہیں بی جے پی کے امیدوارشنکردیال ترپاٹھی کو52677ووٹ ملے۔بتایاجارہاہے کہ گنتی کے دوران دوالیکٹروانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم)کے خراب ہونے کی بات بھی سامنے  آئی تھی ،جس کے بعدگنتی جاری رکھنے پرکانگریس نے اعتراض کیاتھا،مگرضلع الیکشن کمیشن افسران کی مداخلت کے معاملہ پرسکون ہوا۔بہرکیف اس شاندارجیت سے کانگریس میں خوشی کاماحول ہے۔بی جے پی کی ہاراورکانگریس کی جیت پرنلانشوچترویدی نے کہاکہ میں اس کاکریڈٹ عوام کودیناچاہتاہوں۔ کیوں کہ یہ شاندارجیت دراصل عوام کی جیت ہے ۔

چترکوٹ میں ملی بی جے پی کے ہارپروزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ٹویٹ کرکے کہاکہ ’چترکوٹ ضمنی انتخاب میں عوام کے فیصلے کااستقبال کرتاہوں۔رائے جمہوریت کا اصل بنیاد ہے۔ عوام کے حمایت کے لئے شکر گزار ہوں۔چترک میں ترقی کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔ریاست کے کونے کونے کی ترقی میرا آخری مقصد ہے‘۔مدھیہ پردیش کے چتر کوٹ اسمبلی حلقہ میں ہوئے ضمنی انتخابات میں وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان کا جادو پھیل ہوگیا ہے۔ جہاں جہاں وزیر اعلی نے اپنے امیدوار کیلئے انتخابی جلسے کئے تھے، انتخابی ریلیوں میں شرکت کی تھی، وہاں وہاں بی جے پی ہار گئی اور کانگریس کو زیادہ ووٹ ملے۔حالانکہ بی جے پی نے اس مرتبہ جیت حاصل کرنے کیلئے اپنی پوری طاقت جھونک دی تھی اور وزیر اعلی شیوراج سنگھ سمیت متعدد سینئر لیڈروں نے جم کر تشہیری مہم چلائی تھی اور ووٹروں کو راغب کرنے کی کوشش کی تھی۔


Share: