ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چارہ گھوٹالہ : سابق چیف سکریٹر ی سجل چکرورتی کو پانچ سال کی قید اور چار لا کھ کا جرمانہ 

چارہ گھوٹالہ : سابق چیف سکریٹر ی سجل چکرورتی کو پانچ سال کی قید اور چار لا کھ کا جرمانہ 

Wed, 22 Nov 2017 23:55:45    S.O. News Service

رانچی،22؍ نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بہار ہی نہیں ؛ بلکہ ملک کی سیاست میں ہمیشہ سے سرخیوں میں چھائے رہنے والے چارہ گھوٹالہ معاملے میں رانچی سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے چارہ گھوٹالہ معاملے میں پہلے ہی مجرم قرار دیئے جا چکے جھارکھنڈ کے سابق چیف سیکرٹری سجل چکرورتی کو خصوصی عدالت کے جج شبھولال ساہو نے پانچ سال کی قید کی سزا سنائی ہے ۔ اس کے علاوہ، چار لاکھ روپے کا بھی جرمانہ لازم قرار دیا گیا ہے ، علاوہ ازیں اگر جرمانہ کی رقم نہیں دی گئی تو پھر ایک سال کی سزا مزید بڑھا دی جائے گی ۔ سجل چکرورتی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کے مؤکل کی خرابی صحت کی وجہ سے انہیں سزا میں تحفیف ملنی چاہئے ، اس کے علاوہ سجل چکرورتی کے وکیل نے چارہ گھوٹالہ میں مجرم قرار دیئے جا چکے سجل چکرورتی کا خاندانی پس منظر اور ان کریکٹر کا بھی حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ معروف خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ہے اور ن کا کردار بے داغ ہے. لہذا، عدالت کو ان امور پر توجہ رکھنی چاہئے ۔ سی بی آئی کے وکیل نے سجل چکرورتی کے وکیل کے خواہشات کی مذمت کرتے ہوئے کہا آئی اے ایس افسران حکومت کے نمائندے ہیں۔ اگر ایسے لوگوں کو بدعنوانی میں ملوث پایاگیا ہے تو ان کے خلاف نرمی نہیں کی جاسکتی ہے۔ اس طرح کے افسران کو سختی کے ساتھ سخت سزا دینی چاہئے ۔ غور طلب ہے کہ چارہ گھوٹالہ معاملے میں چائی باسا خزانہ سے غیر قانونی طریقے سے 33.70 کروڑ روپے کی منظوری ہوئی تھی اور اس وقت سجل چکرورتی چائی باسا کے ڈپٹی کمشنر تھے۔ علم کے باوجود ہونے کے باوجود قصورواروں پر کارروائی نہ کرنے، چارہ گھوٹالہ کے ملزمان سے رشوت لینے کا بھی الزام تھا۔ اس معاملے میں دو سابق بہار کے سابق وزراء لالو پرساد یادو اور جگن ناتھ مشرا کو 2013 میں سزا سنائی گئی ہے ۔ سجل چکرورتی خصوصی سی بی آئی جج کی عدالت میں چارہ گھوٹالہ معاملے میں مجرم قرار دیئے جانے کے بعد سجل کو جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ فی الوقت وہ پہلے سے ہی ہائی کورٹ سے امداد حاصل کی تھی اور وہ بیل پر رہا تھے ۔ 


Share: