ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پیر تک بورڈز کارپوریشنوں کے چیرمینوں کا اعلان متوقع؛ دعویداروں کی فہرست کے ساتھ سدرامیا اور پرمیشور دہلی روانہ

پیر تک بورڈز کارپوریشنوں کے چیرمینوں کا اعلان متوقع؛ دعویداروں کی فہرست کے ساتھ سدرامیا اور پرمیشور دہلی روانہ

Sat, 03 Sep 2016 00:26:11    S.O. News Service

بنگلورو۔2/ ستمبر(ایس او نیوز) سرکاری بورڈز اور کارپوریشنوں کیلئے چیرمینوں اور نائب چیرمینوں کے تقرر کے سلسلے میں وزیراعلیٰ سدرامیا اور کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور کی طرف سے اتفاق رائے سے تیار شدہ بورڈز اور کارپوریشنوں کے چیرمینوں کی فہرست سمیت دونوں رہنما آج دہلی پہنچ گئے۔ پارٹی اعلیٰ کمان کے سامنے یہ فہرست پیش کی جائے گی اور مرکزی قیادت کی طرف سے اس پر مہر ثبت کرنے کے ساتھ ہی ان سرکاری عہدوں کے تقررات کا اعلان باضابطہ کردیا جائے گا۔حسب توقع اگر قطعی فہرست کواعلیٰ کمان نے منظوری دے دی تو امکان ہے کہ پیر کے دن سرکاری بورڈز اور کارپوریشنوں کے چیرمینوں کی فہرست منظر عام پر لاتے ہوئے مختلف سرکاری محکموں کو اس سلسلے میں احکامات صادر کرنے کی ہدایت مل سکتی ہے۔ وزارت سے محروم اراکین اسمبلی کو 20 سرکاری بورڈز اور کارپوریشنوں کی چیرمین شپ دئے جانے کی بات کہی جارہی ہے۔اعلیٰ کمان نے اس سلسلہ میں سدرامیا کی خواہش کو ملحوظ رکھا ہے۔ آج شام چیرمینوں کی فہرست کے ساتھ وزیر اعلیٰ سدرامیا نے اے آئی سی سی جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ سے ملاقات کی اور اس کو قطعیت دی۔ دہلی میں اس فہرست کے ساتھ سدرامیا صدر کانگریس سونیا گاندھی کے علاوہ ان کے سیاسی مشیر احمد پٹیل، لوک سبھا میں کانگریس پارٹی لیڈر ملیکارجن کھرگے اور اے آئی سی سی جنرل سکریٹری آسکر فرنانڈیز سے بات چیت کریں گے۔وزیر داخلہ اور کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور کل رات ہی دہلی روانہ ہوگئے۔ 


Share: