ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پی یو سی سال دوم کے نتائج میں اُتر کنڑا کو ملا چوتھا مقام

پی یو سی سال دوم کے نتائج میں اُتر کنڑا کو ملا چوتھا مقام

Thu, 11 Apr 2024 15:42:51    S.O. News Service

بھٹکل 11 اپریل  (ایس او نیوز) پی یو سی سال دوم کے امتحانات کے بعد جو نتائج آئے ہیں اس میں ریاستی سطح پر  اتر کنڑا کو چوتھا مقام ملا ہے ۔

    امسال مجموعی طور پر اتر کنڑا کے نتائج 92.51 فیصد رہے جبکہ گزشتہ سال یہ نتائج 89.74 فی صد تھے۔ 

    اس مرتبہ 13,236 طلبہ نے امتحانات میں شرکت کی جن میں سے 12,245  طلبہ کامیاب ہوئے ۔ شہری سطح پر 10337 طلبہ نے امتحان دیا تھا اور ان میں سے 9627 طلبہ کامیاب رہے اور مجموعی نتیجہ 93.13 فیصد رہا جبکہ دیہی سطح پر 2899 طلبہ نے امتحان دیا جن میں سے 2618 طلبہ کامیاب ہوئے اور مجموعی نتیجہ 90.31 فیصد رہا ۔ 

    ضلعی سطح پر   ٹاپ مقام پانے والے طلبہ میں سائنس شعبہ میں سرسی چندن کالج کی سنچنا ہیگڑے (اول) ، کمٹہ سرسوتی کالج کی شراویا بھٹ (دوم) اور ایم ای ایس این کالج کی یشسوینی بھٹ، اور سنمتی ہیگڑے (سوم) شامل ہیں ۔ 

    آرٹس شعبے میں سرسی تعلقہ کے کولگی بیس پی یو کالج کی طالبہ انکیتا ہیگڑے اول، سرسی ایم ای ایس پی یو کالج کی دیویا گونیکار دوم اور سرسی ماریکمبا کالج کی زھیمبا ایم نے تیسرا مقام حاصل کیا  ہے۔
 


Share: